وہ صوبہ جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی زیادہ تعداد نوجوان لڑکوں پر مشتمل ہے، وجہ کیا ہے؟

لاہور(پی این آئی) کورونا وائرس، پنجاب میں نوجوان مریضوں کی اکثریت، لڑکے سب سے زیادہ متاثر۔ صوبے بھر میں مردوں میں 51 ہزار 80 کورونا کے شکار، 50 ہزار 81 مشکوک کیسز ہیں جبکہ خواتین میں 23 ہزار 70 کورونا سے متاثر، 19 ہزار 89 مشتبہ مریض ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے اب عمر کے حوالے

سے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے فہرست جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں زیادہ تر مریض نوجوان ہیں جن میں سے بھی خواتین کم متاثر ہوئی ہیں، رپورٹ کے مطابق زیادہ متاثر ہونے والے افراد میں نوجوان لڑکوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ افراد 31 سے 45 سال کے ہیں، 31 سے 45 سال کے 22 ہزار 978 نوجوان کورونا سے متاثر ہیں، 16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار 285 افراد کورونا کا شکار ہیں، 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد کورونا کا شکار ہیں، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار665 افراد کورونا متاثرین ہیں، سب سے کم ضعیف العمر 75 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں۔پنجاب میں 75 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد فقط 1319 ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے اور دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے، اسی وجہ سے وہ کورونا سے صحت یاب نہیں ہو سکے۔ پنجاب میں اگر کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو پنجاب میں کورونا وائرس کی1322نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 74,202 ہو گئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 924،قصور3،شیخوپورہ11،جہلم 9،اٹک 1،چکوال 1اورگوجرانوالہ میں 65کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے کہاکہ سیالکوٹ34،گجرات30، حافظ آباد 8،منڈی بہاؤالدین 5،ملتان66، مظفر گڑھ17، وہاڑی4، فیصل آباد47،چنیوٹ5،ٹوبہ4،جھنگ 4 اور رحیم یار خان میں 26‘میانوالی 2،بھکر2،بہاولپور9، ڈیرہ غازی خان11، لیہ1،اوکاڑہ10،ساہیوال17اور پاکپتن میں 4 کیسزسامنے آئے‘کورونا وائرس سے 17 مزید اموات، کل تعداد1673 ہو چکی ہیں‘اب تک 477,107ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 25,162 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close