145ارب 29کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم، احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20لاکھ صارفین کا ہدف مکمل ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)145 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم، احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ صارفین کا ہدف مکمل ہوگیا، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش کا ایک کروڑ 20 لاکھ صارفین کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ

نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی کامیابی اورصارفین کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ہدف بڑھایا گیا،حکومت نے صارفین کا ہدف ایک کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار مقرر کیا ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایک کروڑ20 لاکھ 3 ہزار سے زائد محنت کش افراد میں رقم تقسیم کی گئی، کل 145 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔انہوں نےکہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ارب 42 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔بلوچستان میں 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی اور 7 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 86 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں ایک ارب 5 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔اسلام آباد میں63 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ 76 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 21 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی جبکہ 25 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔پنجاب میں 52 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں رقم تقسیم کی گئی اور 63 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی جبکہ 44 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close