شاہ محموقریشی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کیا دھمکی دیدی؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہرکی بھی پھٹ پڑے ہیں اور انہوں نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی پر سنگین الزام عائد کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق احمد حسین ڈیہڑ نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پارلیمانی پارٹی کی

میٹنگز میں احتجاج کیاہے ، میٹنگ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے ذمے لگایا اور اب وہ ملنے کا وقت ہی نہیں دے رہے ہیں ۔ یہاں پر میزبان نے بارت کو کاٹا اور ایک سوال کرتے ہوئے کہا کہ ” بزدار صاحب کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ بڑے ملنگ آدمی ہیں تو وہ بھی آپ کو ملنے کا وقت نہیں دے رہے ہیں ؟ “احمد حسین ڈیہڑ نے گفتگو دوبارہ شروع کی اور دعویٰ کیا کہ ” شاہ محمود قریشی نے بزدار صاحب کو دھمکی دی ہے کہ اگر آپ نے ان سے مل کر مسئلے حل کیے تومیں یہ کردوں گا ۔“ انہوں نے کہا کہ میری جان بھی عمران خان کیلئے حاضر ہے ، اپنوں سے ہی دکھ ہوتا ہے غیروں سے نہیں ، شاہ محمود کے حلقے سے انہوں نے دووزیر بنائے ، دو پارلیمانی سیکریٹری بنا دیئے ، سات آٹھ چیئر مین بنا دیئے ہیں اور سارے فنڈز انہیں کو دے رہے ہیں ،ہم کیاکریں ، ہم لوگوں کو کیا جواب دیں ، خدا کیلئے ان لوگوں کو سارے عہدے نہ دیتے جائیں جو اپوزیشن کو گالیاں دے کر آپ کو خوش کرتے ہیں ۔احمد حسین ڈیہرکی نے کہا کہ میں تین پارلیمانی کمیٹیوں کا ممبر ہوں اور تینوں سے استعفیٰ میں نے سپیکر کو جمع کراو دیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close