وہ علاقے جہاں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا، پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں کو سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بجلی بند نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی

بنانے کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی سینٹرل کنٹرول روم سے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی بھی کی جا رہی ہے. ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ اور بجلی کی ترسیل کے عمل کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں بننے والی کسی بھی رکاوٹ کو ہنگامی بنیادوں پر دور کردیا جاتا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمے کی جانب سے بجلی چوری روکنے اور نقصانات سے بچنے کے لیے پچھلے کچھ سالوں میں ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے، جس کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ میں واضح کمی نہیں دیکھی گئی ہے، ماضی میں کیے گئے ٹھوس اقدامات کی بدولت اب محکمہ پاور ڈویژن بلاتعطل بجلی فراہم کر سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close