پاکستان کا وہ صوبہ جو کورونا وائرس کا اگلا ہاٹ سپاٹ بننے لگا، ایک دن میں کتنے کیسز آگئے ؟ تشویشناک انکشاف

لاہور( پی این آئی)صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 13 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے، کرونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد 31 سے 45 سال کے درمیان افراد کی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے 13 سو 22 نئے کیسز سامنے ا?ئے ہیں جس کے بعد صوبے

میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 202 ہوگئی۔ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ لاہور میں سب سے زیادہ 924 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کرونا وائرس سے مزید 17 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کرونا سے اموات کی تعداد 16 سو 73 ہوگئی، اب تک 25 ہزار 162 افراد کرونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔صوبے میں اب تک 4 لاکھ 77 ہزار 107 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔پنجاب میں کرونا سے سب سے زیادہ 31 سے 45 سال کے درمیان افراد متاثر ہوئے جن کی تعداد 22 ہزار 978 ہے، 16 سے 30 سال کے 21 ہزار 285 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے، 61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد، اور 75 سال سے زائد کے 13 سو 19 افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close