شادی ہال یونین کراچی نے 3 جولائی تک کاروبار کھولنے کی ڈیڈ لائن دے دی، گھروں میں فاقے ہونے لگے ہیں، ہمارے حال پر رحم کریں

کراچی(پی این آئی)شادی ہال یونین کراچی نے 3 جولائی تک کاروبار کھولنے کی ڈیڈ لائن دے دی، گھروں میں فاقے ہونے لگے ہیں، ہمارے حال پر رحم کریں، آل شادی ہال لیبر یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 3 جولائی تک شادی ہالز کا کاروبار کھولنے کا اعلان کر دے۔آل شادی ہال لیبر یونین نے کورونا وائرس کی وباء

کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں کاروبار کی بندش کے خلاف کراچی مظاہرہ کیا ہے۔کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر آل شادی ہال لیبر یونین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ، احتجاج کے باعث سخی حسن سے حیدری جانے والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھار رکھے تھے جنہوں نے نعرے بازی بھی کی جبکہ انہوں نے ٹریفک کی سڑک پر آمد و رفت بھی معطل کر دی۔مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر کے شادی ہال کے مزدور بھیکاری نہیں ہیں، انہیں راشن نہیں چاہیے، باعزت روگار کی ضرورت ہے۔آل شادی ہال لیبر یونین کے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت 3 جولائی تک شادی ہالز کا کاروبار کھولنے کا اعلان کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close