کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے کار درخت سے ٹکرا گئی، ایک نوجوان ہلاک 2 زخمی ہو گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے کار درخت سے ٹکرا گئی، ایک نوجوان ہلاک 2زخمی ہو گئے، کراچی کے علاقے کورنگی میں گاڑی چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی انڈس اسپتال کے قریب غلط سمت

جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کی شناخت احسن، ایاز اور فراز کے ناموں سے ہوئی ہے جن میں سے فراز نامی نوجوان دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close