ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کا جہلم کا دورہ، اچھی کارکردگی والے افسران میں انعامات تقسیم

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج کا تھانہ جلالپور شریف اور للہ کا اچانک دورہ،انہوں نے چوکی دھریالہ جالپ کے لیے خریدی گئی زمین پر چوکی کی عمارت بنانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کے ہمراہ تھانہ جلالپور شریف میں کیے گئے اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس میں کی گئی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور اس کام کی تعریف کی جبکہ افسران اور جوانوں کی رہائش گاہوں کا بھی معائنہ کیا اور انہیں بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور عوام میں فاصلے کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جب تک عوام کا پولیس پر اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم علاقہ سے جرائم کو ختم نہیں کر سکتے جس کے لیے پولیس کے افسران اور ملازمین کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی اور آنیوالے سائل سے خوش اخلاقی سے پیش آنا آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے اسی طرح ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک نے ایس ڈی پی او پنڈدادنخان ڈی ایس پی سلیم خٹک کے دفتر میں لگائی گئی ویڈیو لنک کا افتتاح کیا جس سے اس سرکل کے تمام تھانوں میں مواصلاتی سسٹم کے ذریعے ناصرف تھانوں کی کارکردگی بلکہ عوام کو دی گئی سہولیات اور ریلیف کا بروقت موثر نظام قائم ہوسکے گا۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کے ہمراہ انسکپشن کے دوران تھانہ جات کے ریکارڈ، کرائم رجسٹر اور زیر تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا ،بہترین کارکردگی دکھانے والے 16 افسران و ملازمین کو سی سی ٹو سرٹیفیکٹ اور کیش انعامات بھی دیئے جبکہ 14افسران و ملازمین کو کیش انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں