وزیر اعظم عمران خان کا اتحادی رہنماؤں کے لیے عشائیہ آج، اختر مینگل نے شرکت سے معذرت کر لی، وجہ کیا بتائی؟

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کا اتحادی رہنماؤں کے لیے عشائیہ آج، اختر مینگل نے شرکت سے معذرت کر لی، وجہ کیا بتائی؟ بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بی این پی جب حکومت کا حصہ اور اتحادی ہی نہیں رہی تو پھر

عشائیے میں شرکت نہیں کرسکتے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو آج عشائیے پر مدعو کیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے 6 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد شروع کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں میں بلوچستان کے 6 فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت کردی،وزیراعظم کی 6 فیصد کوٹہ پر عمل درآمد کی ہدایت وفاقی وزارتوں اور محکموں تک پہنچادی گئی۔وزیراعظم نے کوٹہ کو یقینی بنانے کیلئے ایک ماہ میں خالی آسامیوں کا ریکارڈ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close