اسامہ بن لادن ایک جنونی شخص تھا ، پاک فوج کے متعلق کیا حکم دے رکھا تھا؟ سینئر صحافی ہارون الرشید کا ردِ عمل بھی آگیا

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن سوڈان گیا تو تو سوڈان کی تباہی کا باعث بن گیا۔سوڈان کی غلطی تھی وہ اس کے متحمل نہیں تھے کہ امریکی میزائلوں کا مقابلہ کر سکتے۔افغانستان گیا تو نائن الیون کا منصوبہ بنایا۔جس کے بعد افغانستان میں ایک لاکھ افراد شہید ہوئے۔ہارون رشید

نے مزید کہا کہ جب اسامہ بن لادن پاکستان آئے تو ان کے کمپیوٹر سے پاک فوج سے متعلق جو خفیہ دستاویزات ملی اس سے متعلق مجھ سے جو ثبوت مانگے جائیں میں پیش کر سکتا ہوں۔پاکستان میں اسامہ بن لادن کے جو کاغذات نکلے اس میں وہ کہتا تھا کہ پاکستانی فوج پر حملہ کرو۔خیبر پختونخوا اور قبائلی پٹی اور بلوچستان میں خاص طور پر حملہ کرو۔اسامہ بن لادن تحریک طالبان پاکستان کی مدد کرتا رہا۔ہزاروں آدمی مارے گئے اس کے بعد اسامہ بن لادن کو شہید کیسے کہا جاسکتا ہے؟۔وہ ایک جنونی آدمی تھا۔بے شک اسامہ بن لادن امریکہ کے خلاف لڑا لیکن پاکستان کے خلاف لڑنے کا کیا جواز تھا۔وہ افغانستان میں رہتا اور وہیں لڑتا ،بیوی بچوں کو چھپا لیتا۔ملا عمر بھی اتنا عرصہ چھپا رہا۔ہارون الرشید نےگزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ایک دم اضافے کے بعد حکومت پر تنقید کرتے ہوئے تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا پاکستان میں موجود ہر بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔انہوں نے عوام سے کیا گیا ایک بھی دعویٰ پورا نہیں کیا۔ تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی کابینہ میں کوئی لائق آدمی نہیں رکھا، مجھے ایک لائق آدمی بتا دیں۔ مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ دعویٰ کبھی پورا نہیں ہوتا، عمران خان نے بھی حکومت میں آںے سے قبل بہت سے دعوے کئے تھے، لیکن ایک بھی پوا نہیں کیا۔ عمران خان کو چاہیئے تھا کہ وہ اس مافیہ کو اپنے پاس بلاتا اور انہیں کہتا کہ آپ نے بہت منافع کما لیا ہے، اب کچھ دیر صبر کر لیں، حکومت کوئی درمیان والا راستہ نکال رہی ہے، لیکن عمران خان نے پریشر میں آ کر 7 روپے کم کر کے ایک دم 25 روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close