اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ، پاکستان کا وہ صوبہ جہاں کورونا سے ہونیوالی اموات میں 50فیصد کمی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد میں کمی آنے لگی، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 27 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 1656 تک جا پہنچی، اس سے قبل ایک دن میں 82 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا

وائرس کے باعث اموات کی تعداد میں کمی آنے لگی۔صوبہ پنجاب میں کئی روز سے یومیہ بنیاد پر درجنوں اموات رپورٹ ہو رہی تھیں، تاہم گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران پنجاب میں حیران کن طور پر رپورٹ ہونے والی اموات کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 27مریض جاں بحق ہوئے۔ جبکہ اس سے پچھلے روز پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 82 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔یوں ایک دن میں رپورٹ ہونے والی اموات میں 50 فیصد سے بھی زائد کی کمی ہوئی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی کا نفاذ کامیاب رہا ہے، اسی باعث رپورٹ ہونے والی اموات اور کیسز میں کمی آئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے 1193 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 880 ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1656 اور وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 21 ہزار 340 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں اب تک 4 لاکھ 70 ہزار 507 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اہم شہر راولپنڈی سے اسمارٹ لاک ڈاون کے باعث مثبت خبریں موصول ہوئی ہیں۔ راولپنڈی سے رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، جبکہ لاہور میں بھی رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ اس وقت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر بڑے شہروں کے خطرناک قرار دیے گئے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ حکومت اب صرف ان علاقوں کو سیل کرتی ہے جہاں سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں