کہیں سخت گرمی اور کہیں برسات، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشنگوئی کر دی

کہیں سخت گرمی اور کہیں برسات، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے اہم پیشنگوئی کر دیاسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج

چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےزیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم اوکاڑہ ، بھکر ، نور پور تھل ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی آئی خان اور مالم جبہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش:(ملی میٹر):پنجاب: بھکر 29 ، نور پور تھل 23 ، اوکاڑہ 07 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان10 اور مالم جبہ میں 02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:دادو، 47،دالبندین ، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close