اب ہم حکومت کا حصہ نہیں،سرداراختر مینگل نے وزیراعظم کی دعوت ٹھکرا دی

لاہور (پی این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بی این پی جب حکومت کا حصہ اور اتحادی ہی نہیں رہی تو پھر عشائیے میں شرکت نہیں کرسکتے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو آج عشائیے پر مدعو کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے اختر مینگل اور جہانزیب جمالدینی کو عشایئے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، لیکن سربراہ بی این پی سردرا اخترمینگل نے وزیراعظم کے عشایئے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی این پی جب حکومت کا حصہ اور اتحادی ہی نہیں رہی تو پھر عشائیے میں شرکت نہیں کرسکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل اپنے والد کے چیک اپ کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔واضح رہے وزیراعظم نے کل حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشایئے پر مدعو کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں واقع اپنے چیمبر میں بعض وفاقی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ سمیت اقلیتی اراکین کے وفد سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں کہ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین کی بجٹ کی منظوری کے دوران ایوان میں حاضری یقینی بنائی جائے وہ خود بھی چیمبر میں موجود رہیں گے اور جب ووٹنگ ہوگی تو اس میں بھی حصہ لینگے ۔چونکہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتیں اس وقت ناراض ہیں جب کہ سردار اختر مینگل نے حکومتی اتحاد سے علحیدگی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ایسے میں حکومت اتحادی جماعتوں کو منانے کے لیے اپنی تمام کوششیں کر رہی ہے اور اب وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی اراکین کے لیے عشایئے کا اہتمام بھی کیا ہے۔ وزیراعظم نے بجٹ منظوری کے لیے تمام اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں