پیٹرول قیمتوں میں اچانک اضافہ کیوں کر دیا گیا؟وفاقی وزیر عمر ایوب نے اصل وجہ بتادی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ماہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہ عالمی منڈی میں گزشتہ ماہ تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے

جبکہ پاکستانی روپے کی قدر بھی کم ہے۔اس لئے عالمی منڈی کے مقابلہ میں تیل کی قمیت میں اضافہ 31.58فی لیٹر بن رہا تھا جبکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 25.58روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قمیت فی لیٹر24.31روپے بن رہی تھی تاہم اس میں 21,31روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہیں۔انہوں نے کہاکہ یکم جنوری کو پیٹرول کی قیمت 116روپے فی لیٹر تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت 127روپے فی لیٹر تھی ۔ یکم جون کو پیٹرول کی قیمت میں 42روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 47روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔انہوں نے مزید کہاکہ اب پیٹرول کی قیمت میں25روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جو جنوری کے مقابلے میں ابھی بھی 17روپے فی لیٹر سستا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 21روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جو جنوری کے مقابلے میں ابھی بھی 26روپے فی لیٹر سستا ہے۔عمر ایوب نے ایشیا کے مختلف ممالک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پاکستان میں قیمتوں سے موازنہ بھی کیا۔۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں