صورتحال میں بہتری ، وفاقی دارالحکومت کے سیل کئے گئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) صورتحال میں بہتری آنے کے بعد اسلام آباد کے سیل کیے گئے 3 علاقوں میں لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا جی نائن 2، جی نائن 3 اور کراچی کمپنی کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ، یہ علاقے 29جون کو ڈی سیل کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے

کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔اس وقت ملک کے 500 سے زائد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بھی کئی علاقے سیل کر دیے گئے تھے۔ جن علاقوں سے کرونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ان کی نشاندہی کر کے انہیں سیل کیا گیا۔ اب بتایا گیا ہے کہ کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد ان علاقوں میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جی نائن2 ،جی نائن 3 اور کراچی کمپنی کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں کو 29 جون کو ڈی سیل کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہفتہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیل شدہ رہائشی علاقہ جی نائن 2، جی نائن 3 اور جی نائن مرکز کا تفصیلی سروے، کانٹیکٹ ٹریسنگ، گراونڈ سرویلنس اور مشتبہ افراد کے انفرادی ٹیسٹ کے بعد انتظامیہ نے جی نائن 2، جی نائن 3 کے رہائشی علاقے اور کراچی کمپنی کے کمرشل علاقے کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ان علاقوں نگرانی ابھی بھی جاری رہے گی۔ اگر ان علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
اسلام آباد (پی این آئی) صورتحال میں بہتری آنے کے بعد اسلام آباد کے سیل کیے گئے 3 علاقوں میں لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا جی نائن 2، جی نائن 3 اور کراچی کمپنی کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ، یہ علاقے 29جون کو ڈی سیل کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔اس وقت ملک کے 500 سے زائد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بھی کئی علاقے سیل کر دیے گئے تھے۔ جن علاقوں سے کرونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ان کی نشاندہی کر کے انہیں سیل کیا گیا۔ اب بتایا گیا ہے کہ کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد ان علاقوں میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جی نائن2 ،جی نائن 3 اور کراچی کمپنی کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان علاقوں کو 29 جون کو ڈی سیل کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہفتہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیل شدہ رہائشی علاقہ جی نائن 2، جی نائن 3 اور جی نائن مرکز کا تفصیلی سروے، کانٹیکٹ ٹریسنگ، گراونڈ سرویلنس اور مشتبہ افراد کے انفرادی ٹیسٹ کے بعد انتظامیہ نے جی نائن 2، جی نائن 3 کے رہائشی علاقے اور کراچی کمپنی کے کمرشل علاقے کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ان علاقوں نگرانی ابھی بھی جاری رہے گی۔ اگر ان علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں