بیوی سے ناراضگی، سنگدل با پ نے 3 بچوں 9 سالہ عثمان، 4 سالہ فیضان اور 3 سالہ بیٹی ردا کو کپڑوں کی پیٹی میں بند کر دیا، دم گھٹنے سے بچے مر گئے، باپ فرار ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)بیوی سے ناراضگی، سنگدل با پ نے 3 بچوں 9 سالہ عثمان، 4 سالہ فیضان اور 3 سالہ بیٹی ردا کو کپڑوں کی پیٹی میں بند کر دیا، دم گھٹنے سے بچے مر گئے، باپ فرار ہو گیا۔باپ نے گھریلو نا چاقی پر اپنے3 معصوم بچو ں کو قتل کر دیا ۔دولتالہ پولیس نے مقتولین کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر

لیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ مسلم کے رہائشی نور محمد کاگزشتہ روز اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا ہو گیا اور بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ۔ با پ نے اپنے 3معصوم بچوں عثمان عمر9سال،فیضان عمر4سال اور بیٹی ردھا عمر4سال کو کپڑوں کی پیٹی میں بند کر دیا اور خود گھر سے غائب ہو گیا۔ اطلاع پر انچارج پولیس چوکی دولتالہ ایس آئی چوہدری عاصم نے جائے وقوعہ پہنچ کر پیٹی کھلوائی تو تینوں بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے مقتولین کی والدہ کی مدعیت میں بچوں کے والد نور محمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی،ڈی ایس پی گوجرخان ذوالفقار علی خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین بچوں کو ان کے والد ہی نے قتل کیا ہے۔ تینوں بچوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچادی گئیں ۔ دریں اثنا ء تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈیرہ مسلم میں گھر سے تین کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے معاملہ پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا ہے ، سی پی او کی ہدایت پر ایس پی صدر ضیاء الدین احمد، موقعہ پر پہنچ گئے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمسن بچوں کی موت ٹرنک کے اندر بند ہونے اور دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، تاہم حقائق کو سامنے لانے کے لئے پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔عینی شاہدین کاکہناتھاکہ قریبی رشتہ داروں نے بچوں کو گھر میں موجودنہ پا کر تلاش شروع کی جن کی نعشیں گھر کے ٹرنک (پیٹی) سے برآمدہوئیں۔ایس پی نے مزید بتایاکہ بچوں کے والدین کی آپس میں رنجش بھی سامنے آئی ہے جس بناء پر بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی،بچوں کی والدہ کے مطابق بچوں کے والد نور محمد نے بچوں کو ٹرنک میں بند کیا اور خود شہر سے باہر چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں