لاک ڈائون کے مثبت اثرات،پنجاب کا اہم ترین شہر جہاں کورونا کیسز میں 50فیصد کمی ہو گئی

راولپنڈی (پی این آئی) اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، راولپنڈی شہر میں کورونا کیسز میں 50فیصد کمی آگئی، راولپنڈی شہر کے کل 22 علاقے 18 جون سے سیل کیے جا چکے، بندش کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گی، کئی علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں 60 فیصد تک

بھی کمی آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اہم ترین شہر راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاون حکمت عملی کامیاب ہورہی ہے۔شہر اور کینٹ کے 22 سیل شدہ علاقوں میں کورونا کیسز میں کمی ہونے لگی، جہاں پہلے 70 کیسز نکلتے تھے اب تعداد کم ہوکر 20 تک آگئی۔ شہر کے کل 22 علاقے 18 جون سے سیل کیے جا چکے، بندش کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کامیاب ماڈل ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث 50 سے 60 فیصد کورونا کیسسز میں کمی آئی ہے۔اسمارٹ لاک ڈاؤن سے اسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ بھی کم ہورہا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں کورونا وائرس کی1143نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی کل تعداد 72,880 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں 493،ننکانہ1،قصور3،شیخوپورہ3،راولپنڈی250،جہلم 3،چکوال 29اورگوجرانوالہ میں 60کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان نے کہاکہ سیالکوٹ15،نارووال 2،گجرات20، ملتان42،مظفر گڑھ18، وہاڑی2، فیصل آباد57،چنیوٹ7،ٹوبہ6 اور رحیم یار خان میں 6کیسز ‘سرگودھا15،میانوالی 25،خوشاب 1،بہاولنگر5،بہاولپور10، لودھراں 2،ڈیرہ غازی خان 8، لیہ3،اوکاڑہ 9،جھنگ 9،خانیوال10،بھکر 1،ساہیوال23اور پاکپتن میں 5 کیسزسامنے آئے۔ترجمان نے مزید کہاکہ کورونا وائرس سے 27 مزید اموات، کل تعداد1656 ہو چکی ہیں‘اب تک 470,507ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں‘کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 21,340 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close