زمین کے گرد تیرنے والے خلائی کچرے میں اضافہ ہو گیا، تازہ ترین کیا ہوا کہ جب خلاباز خلائی اسٹیشن سے باہر آیا تو ۔۔۔۔۔۔

کراچی (پی این آئی)زمین کے گرد تیرنے والے خلائی کچرے میں اضافہ ہو گیا، تازہ ترین کیا ہوا کہ جب خلاباز خلائی اسٹیشن سے باہر آیا تو ۔۔۔۔۔۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر تعینات ایک خلا نورد جب اسٹیشن پر بیٹری کی مرمت کے کام کیلئے اسٹیشن سے خلائی چہل قدمی کرتے ہوئے باہر نکلا تو اس کے

سوٹ کے ساتھ نصب چھوٹا آئینہ ٹوٹ گیا۔ اگرچہ خلا نورد کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن ٹوٹا ہوا شیشہ خلا میں زمین کے گرد تیرنے والے کچرے میں شامل ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، زمین کے گرد کچرے کے لاکھوں ٹکڑے گردش کر رہے ہیں۔ کمانڈر کرس کسیڈی کا کہنا تھا کہ شیشہ ٹوٹنے کے بعد ایک فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے خلا نورد سے دور ہوتا چلا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں