پاکستانی عدالت نے پاکستانی حکام سمیت امریکی صدر کو نوٹس جاری کر دیا، وجہ بھی سامنےآگئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کے سول جج نے کورونا نقصانات کے ازالہ کے لیے ہرجانہ کے دعوی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے شہریوں نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جہاں درخواست

دائرکیے جانے کے بعد سول جج نےفریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔عدالتی کارروائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے درخواست گزار شہریوں کے وکیل عارف خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ عمر خطاب نامی ایک شہری کے کورونا وائرس سے انتقال کے بعد ان کے بیٹے شاہسوار نے اور ایک اور شہری نوراکبر ولد فضل واحد بیمار تھے اور اب روبصحت ہیں انہوں نے بھی دعویٰ دائر کیا ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ دعویٰ میں حکومت پاکستان ، سیکرٹری صحت، سروس آف ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن،ادارہ برائے قدرتی آفات کے چیئرمین ،عالمی ادارہ صحت کے ملکی نمائندہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سفارتخانے کے ذریعے پارٹی بنا کر مذکورہ تمام افراد کے خلاف دعویٰ دائر کیاگیاہے۔وکیل نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر فریقین کے خلاف ان کی مجرمانہ غفلت پر دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا ٹرمپ اگر عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کام کرتے تو شاید اس وبا پر قابا پانا زیادہ آسان ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close