جس طرح ہماری اس حکومت میں تذلیل ہو رہی ہے، میں استعفیٰ دینے پر بہت سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)رہنما پی ٹی آئی راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کام نہیں کر پا رہے، لوگوں سے نوکریوں کے وعدے بھی پورے نہیں ہو سکے، جس طرح ہماری اس حکومت میں تذلیل ہو رہی ہے، میں استعفیٰ دینے پر

بہت سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں میں اس پر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مشاورت کر رہا ہوں اور ان سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتی جا رہی ہے، فواد چوہدری کے بیانات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تقسیم دیکھنے میں آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close