رواں سال حج محدود، تمام پاکستانی عازمین حج کو رقوم کی واپسی کا عمل ۔۔۔تاریخ کااعلان ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کا تمام عازمین حج کو رقوم واپس کرنے کا حتمی فیصلہ، طریقہ کار وضح کر دیا گیا، ترجمان مذہبی امور نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے محدود حج کے اعلان کے بعد تمام عازمین کو رقوم واپس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، دو جولائی سے رقوم واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج محدود کرنے کے فیصلے کے بعد تمام کامیاب عازمینِ حج کو رقوم واپس کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حج واجبات کی واپسی کا سلسلہ 2 جولائی سے ملک بھر کے نامزد بینکوں سے شروع ہوگا، تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ پیغام بھجوا کر اطلاع کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ حج واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گزار کا بینک آنا ضروری ہے، واجبات بذریعہ بینکرز چیک لینے کیلئے صرف گروپ لیڈر کو تمام افراد کی اصل دستاویز کے ہمراہ بینک آنا ہوگا جبکہ متعلقہ بینک برانچ کی بندش کی صورت میں دوسری نامزد کردہ برانچ سے رقوم کی ادائیگی ہو سکے گی۔دوسری جانب پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فریضہ حج ادا کرنے کا ارادہ کرنے والے شرعی طور پر معذور ہیں لہذا ان کے اجر و ثواب میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہاکہ نفلی حج کا ارادہ رکھنے و الے اپنے اخراجات مستحقین میں تقسیم کر دیں۔انہوںنے کہاکہ شریعت اسلامیہ استطاعت رکھنے والوں کیلئے حج کا حکم دیتی ہے ،صحت ، مال اور امن استطاعت میں داخل ہے۔ یاد رہے 22 جون کی شب سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر محدود تعداد میں سلطنت میں مقیم مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close