پاکستان کورونا کیسز کے حوالے سے دنیا بھر میں کونسے نمبر پر آگیا؟تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کورونا کیسز کی تعداد کے حساب سے 12ویں نمبر پر آگیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 1لاکھ 95ہزار745 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2775نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 59مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد

3962 ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہگزشتہ دو تین روز میں پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 775 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جوکہ 30 مئی سے اب تک متاثرین کی سب سے کم ترین یومیہ تعداد ہے۔اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز 2 ہزار 861 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب قرار پانے والے مریضوں کی کل تعداد 84 ہزار 168 ہو گئی ہے۔دوسری جانب چیئرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ ڈاکٹر محمود شوکت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس 30 سے 40 فیصد غلط بھی ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی معیار پر اس ٹیسٹ کی حساسیت ساٹھ سے ستر فیصد ہے لیکن پاکستان میں یہ اس سے بھی کم ہے کیونکہ ہماری تمام مشینری امپورٹ ہوتی ہے، آنے والی مشینری کے سورسز اتنے مصدقہ نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں کورونا ٹیسٹ کے نتائج 30 سے 40 فیصد غلط بھی ہو سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے عملے بھی عالمی معیار کے مطابق تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے ٹیسٹ رپورٹس میں تضاد آجاتا ہے، انہوں نے بتایا ہے کہ ان تمام مسائل کے باوجود ہم کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار میں بہتری لا رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹراشرف طاہر نے انکشاف کیا تھا کہ سرکاری طور پر استعمال کی جانے والی کٹس کے رزلٹ تسلی بخش نہیں ہیں۔ لاہور میں ہی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کٹس معیار کے مطابق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کٹس ہمیں فراہم کی گئیں، ہمیں ان پر تحفظات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close