بلاول اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ، کیا کیا اتفاق رائے ہو گیا؟ آئندہ ہفتے کیا کریں گے؟

کراچی(پی این آئی)بلاول اور مولانا فضل الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ، کیا کیا اتفاق رائے ہو گیا؟ آئندہ ہفتے کیا کریں گے؟پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔چیئرمین پی پی پی

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا ہے، جبکہ پاکستان کے عوام غریب دشمن بجٹ کو مسترد کرچکے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملکی آئین پر حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں حکومتی بجٹ مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔پی پی چیئرمین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں