اسلام آباد(پی این آئی)پائلٹوں کی ڈگریاں چیک کرنے والے وزیر ہوا بازی کی اپنی ڈگری جعلی ہے؟ کتنے سال سے کیس چل رہا ہے؟ بڑا سوالیہ نشان لگ گیا۔پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ڈگری پر کام کرنے والے پائلٹس
کو سزا ملنی چاہیے، لیکن غلام سرور اپنی ڈگری کا بتائیں۔ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ غلام سرور خان سات سال تک پنجاب ٹینکل بورڈ کے جعلی ڈپلومے کا کیس بھگتے رہے ہیں، وزیر ہوابازی اب دوسروں کی ڈگریاں چیک کررہے ہیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ پائلٹس کی ڈگری پر سوال اٹھانے والے وزیر کی اپنی ڈگری عدالت میں چیلنج ہوگئی تھی۔ کوئی بھی سیاسی جماعت جعلی ڈگری پر پائلٹوں کو بھرتی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سول ایوی ایشن اتھارٹی اس کی ذمہ دار ہے۔ پائلٹ خود اپنی ڈگریوں کا معاملہ عدالت لے کر گئے، جہاں یہ کیس زیرسماعت ہے۔پلوشہ خان نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا کام پائلٹوں کی بھرتی نہیں، یہ اداروں کے ہیومن ریسورسز کا کام ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں