حکومت نے بجٹ منظور کرانے کے لیے بلوچستان کے کس لیڈر سے حمایت کی درخواست کر دی؟

کوئٹہ(پی این آئی)حکومت نے بجٹ منظور کرانے کے لیے بلوچستان کے کس لیڈر سے حمایت کی درخواست کر دی؟وفاقی حکومت نے ایک بار پھر شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کے لیے حمایت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق زین بگٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم کے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومتی وفد نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں پرویز خٹک، اسد عمر، عمر ایوب اور قاسم سوری شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر شاہ زین بگٹی سے بجٹ کی منظوری کیلئے حمایت مانگ لی، جبکہ حکومتی اتحادی شاہ زین بگٹی نے حکومت کی جانب سے وعدوں کی عدم تکمیل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زین بگٹی نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعظم کے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ 2 دن میں مطالبات منظور نا کیے تو حکومت سے علیحدگی اختیار کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں