پنجگور ،( پی این ائی) پنجگور میںبجلی کے وولٹیج میں کمی وبیشی کا فالٹ برقرار، شہریوں کے قیمتی برقی آلات فریج واشنگ مشین پانی کے موٹرز گھروں کے اندر لگے چھوٹے ٹرانسفارمرز اور پنکھے وغیرہ جل کر ناکارہ ہورہے ہیں ،پنجگور میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ٹرپنگ اپنی جگہ ،بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی کی بیماری سے لوگوں کی قیمتی برقی آلات جل کر ناکارہ ہو رہے ہیں ،بجلی کبھی 220 سے یکدم 0 وولٹیج پر آ جاتی ہے جس کی وجہ سے برقی آلات فریج واشنگ مشین پانی کے موٹر ز پھنکے ٹرانسفارمر ز سمیٹ دیگر برقی آلات جل کر ناکارہ ہو رہے ہیں ،صارفین کے مطابق وہ پریشان ہیں کہ بجلی کے بقایاجات جمع کریں یا بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی کی وجہ سے ناکارہ ہونے والے برقی آلات کی مرمت کرائیں، اس سلسلے میں علاقے کے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں بجلی وولٹیج کی وجہ سے لوگوں کے جلنے والے قیمتی برقی آلات کی مرمت اور نقصانات کے ازالہ کے لئے اقدامات کئے جائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں