برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع۔۔کتنے سو افراد کو ویکسین دی جائیگی؟

لندن(پی این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی ویکسین کا انسانی ٹرائل شروع کر دیا گیا، اگلے چند ہفتوں میں کم از کم 300افراد کو ویکسین دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امپیریل کالج لندن میں جانوروں پہ کیے گئے تجربات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے، یہ روایتی ویکسین سے مختلف ہے۔ دنیا بھر میں

اس وقت 120 سے زیادہ کورونا وائرس کی ویکسین پر کام ہو رہا ہے۔ان میں سے 13 کلینیکل ٹرائل کے سٹیج تک پہنچ چکی ہیں۔ویکسین بنانے والی ٹیمیں کہتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف دوڑ میں شامل نہیں ہیں، بلکہ وائرس کے خلاف ہیں۔ امریکہ کی جانب سے بنائی گئی ویکسین سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس کے تیسرے مرحلے کے تجربات کا آغاز اگلے ماہ کیا جائے گا جس کے بعد متعلقہ اتھارٹی سے منظوری ملنے کے بعد مارکیٹ میں لانچ کرنے کا مرحلہ آئے گا۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران ویکسین کی ایک ارب تک پراڈکٹ تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تاہم یہ اس بات پر منحصر ہے کہ یہ ویکسین انسانوں کیلئے 100 فیصد فائدہ مند ثابت ہو جائے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین میں بھی ویکسین تیار کی جا رہی ہے جس پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close