پاکستان میں پہلی بار عوامی منصوبے پر زیادہ ٹیکس دینے والے کی تختی لگ گئی، دو سال پہلے27 مئی 2018 کو اسی منصوبے کا افتتاح خواجہ آصف نے کیا تھا

سیالکوٹ (عمر نواز سرویا) ملک میں ٹیکس کلچر کے نظام کو فروغ دینے کیلئے اہم قدم ، نئی بننے والی سڑکیں،پل،واٹر فلٹریشن پلانٹس، اسکول اور ہسپتالوں کے نام بڑے ٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب ہوں گے، ان پرکسی سیاستدان کی نہیں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کی تختی لگے گی ،وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام

کے کوآرڈینیٹر عثمان ڈارنے عمر نواز سرویا ےس گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سیاسی تختی کلچر کے خاتمے کا اعلان کیا تھا ، اس پر عمل درآمد کا باقاعدہ آغاز سیالکوٹ سے ہو گیا ہے۔ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے اہم قدم ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کو ٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب کیا جائے۔ انہوں نے کہ کہ ہم اس کلچر کی شروعات ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے سے کر رہے ہیں اور ہم نے اس کے افتتاح کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے ادارے کا انتخاب کیا ہے، اس ادارے نے 90 کروڑ روپے کا سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے،عثمان ڈار نے کہا کہ ماضی میں عوام کے ٹیکس سے بننے والے منصوبوں کو سیاستدانوں نے اپنی تشہیر کیلئے استعمال کیا، ہم یہ کلچر ہمیشہ کیلئے ختم کر رہے ہیں،میرے اپنے نام کی بھی کوئی تختی نہیں لگے گی، مہم کا دائرہ کار شہرکی یونین کونسلز اور وارڈ کی سطح تک پھیلایا جائیگا،نئی بننے والی سڑکیں،پل، واٹر فلڑ پلانٹس اسکول اور ہسپتالوں کے نام ٹیکس دہندگان کے نام سے منسوب ہوں گے، سیالکوٹ میں سب سے زیادہ ٹیکس 90 کڑرو کی ادائیگی پر ایف بی آر نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام فلائی اوورکشمیر روڈ پر لکھ دیئےہیں۔ اس حوالےسے عوامی حلقوں کا کہنا ہےکہ2 سال پہلے 27 مئی 2018کوسیالکوٹ میںکشمیر روڈ پر شہباز شریف فلائی اوور کا افتتاح خواجہ محمد آصف نے کیا اب اس فلائی اوور کا دوبارہ افتتاح کر دیا گیاہے اور تختی پر دوبارہ تختی لگائی گئی ہے اور یہ ایک نا مناسب رحجان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں