فواد چوہدری سے استعفیٰ لیا جائے، وزیر اعظم سے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کا مطالبہ، وزیر اعظم نے غور کا وعدہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)فواد چوہدری سے استعفیٰ لیا جائے، وزیر اعظم سے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کا مطالبہ، وزیر اعظم نے غور کا وعدہ کر لیا۔اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ دونوں وزراء نے وزیراعظم سے فواد چودھری

کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چودھری کے انٹرویو سے لگتا ہے ناکامیوں کے ذمہ دار ہم ہیں۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پارٹی اور حکومت ہماری وجہ سے ناکام ہورہی ہے۔اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کیخلاف کوئی سازش نہیں کی نہ ہی حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کیخلاف کارروائی نہ ہوئی تو نرمی کا تاثر جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close