اسلام آباد میں تمام پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کیلئے کرونا ٹیسٹ کی سرکاری قیمت مقرر کردی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں تمام پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریز کیلئے کرونا ٹیسٹ کی سرکاری قیمت مقرر کردی گئی،اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق چینی ٹیسٹنگ کٹ استعمال کرکے ٹیسٹ کرنے کا ریٹ 5500 جبکہ Abbot اور Roche کٹس کی قیمت 6500

مقرر کی گئی ہے۔ان قیمتوں کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں واقع تمام پرائیویٹ اسپتالوں، لیبارٹریز اور ان کے کلیکشن سینٹرز پر ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ان قیمتوں سے زیادہ وصول کرنے والے اسپتالوں اور لیبارٹریز پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close