اچھی خبریں آنے لگ گئیں، پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات میں واضح کمی ریکارڈ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات میں واضح کمی ریکارڈ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 60 رہی جبکہ ایک دن قبل 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور

یومیہ اموات میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 60 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ گزشتہ کئی روز کے مقابلے میں یومیہ اموات کی نسبتاََ کم تعداد ہے۔ 22 جون کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 دنوں کی کم ترین سطح پر تھے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 3 ہزار 892 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ 20 دنوں کے دوران رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزرنے والے 24 گھنٹوں میں 23 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں سے 3 ہزار 892 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار 926 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد میں سے 75 ہزار 238 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 60 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 755 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں