کورونا کے بڑھتے کیسز، یورپ نے امریکی شہریوں پر بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

برسلز(پی این آئی) یورپی یونین نے کورونا وبا کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کرلیا، پابندی کے اطلاق کا حتمی فیصلہ یکم جولائی تک کرلیا جائے گا۔امریکی اخبار کے مطابق یورپی حکام ان ممالک کی فہرست تیار کررہے ہیں جنہیں محفوظ قراردیا جاسکتا ہے اور جن کے شہریوں کو موسم

گرما میں سیاحت کی اجازت دی جاسکتی ہے، اس بارے میں مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔فی الحال امریکا بھی ان ممالک میں شامل ہے جو غیر محفوظ تصور کیے گئے ہیں، یورپی حکام کا خیال ہیک ہ امریکا کوروناوبا کو پھیلنے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مسودہ تبدیل نہ کیا گیا تو امریکا کے ساتھ ساتھ روس اور برازیل کے سیاحوں کو بھی قبول نہیں کیا جائے گا، تاہم امریکا کے لیے یہ انتہائی ذلت کا باعث ہوگا کہ اس کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس مسعودہ کا اطلاق ہوا تو یہ صدرٹرمپ کی انتظامی صلاحیت پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا سے تقریبا 25 لاکھ افراد بیمار اور ایک لاکھ 24 ہزار ہلاک ہوئے ہیں اور یہ تعداد دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں کم سے کم دو گنا زیادہ ہے۔مارچ میں یورپ کوروناوبا کامرکز تھا، اس وقت صدرٹرمپ نے یورپی ممالک کے شہریوں کے امریکا ا?نے پر پابندی لگادی تھی اور اب صدر ٹرمپ کو جوابی اقدام کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close