وزراء وزیراعظم عمران خان کے کنٹرول سے نکل گئے ، کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا، کس کس کی چھٹی ہونیوالی ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے خبر دیتے ہوئے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وزراء وزیراعظم عمران خان کے کنٹرول سے نکل گئے ہیں اور انکی بات کوئی نہیں سن رہا، اس لئے کچھ لوگوں کی وزارتیں

تبدیل ہوسکتی ہیں۔ بات کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کچھ وزراء کے درمیان بہت زیادہ تلخ کلامی ہو گئی تھی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو الگ کمرے میں بھیج دیا اور بعد میں ادھر جا کر انہیں سمجھایا۔اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری بھی پی ٹی آئی کے لیڈرشپ میں لڑائیوں کے حوالے سے انکشافات کر چکے ہیں۔ان کے بیانات کے بعد کابینہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وزراء آپس میں ایک دوسرے پر سوالات اٹھا رہے ہیں جس کا انداز گزشتہ ہونے والے کابینہ اجلاس سے لگایا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں فیصل واوڈا نے اسد عمر کا کہنا تھا کہ میری زبان ہی نہیں ہاتھ بھی تیز چلتا ہے۔اس حوالے سے تلخی اس قدر بڑھ گئی تھی کہ کابینہ اجلاس میں تلخی اتنی بڑھ گئی تھی کہ اگر وزیراعظم وہاں سے تھوڑی دیر کیلئے چلے جاتے تو ہاتھا پائی ہوجانی تھی، لیکن عمران خان ، فیصل واوڈا کو اپنے کمرے میں لے گئے اور وہاں جا کر ان کو سمجھایا گیا۔ اس سے قبل اجلاس میں فیصل واوڈا اسد عمر اور شاہ محمودقریشی سے یہ بھی استفسار بھی کر چکے ہیں کہ آپ دونوں وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔یہ تمام باتیں گزشتہ روز منظر عام پر آنے والے انٹرویو کے بعد شروع ہوئی تھیں جس میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود کی لڑائیوں نے الیکٹڈ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ تا ہم اب تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل پر غور شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close