حادثہ ہونے پر وزیر کو فارغ کرنے کا کہنے والے عمران خان طیارے کی تباہی کا ذمہ دار جاں بحق پائلٹ کو ٹھہرا رہے ہیں، بلاول بھٹو کا نشانہ

اسلام آباد(پی این آئی)حادثہ ہونے پر وزیر کو فارغ کرنے کا کہنے والے عمران خان طیارے کی تباہی کا ذمہ دار جاں بحق پائلٹ کو ٹھہرا رہے ہیں، بلاول بھٹو کا نشانہ۔پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ پر ردعمل میں

کہا ہے کہ حادثے کا شکار افراد کو موردِ الزام ٹھہرانے اور قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔اپنی ٹوئٹ میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے رہے ہیں کہ ٹرین کا حادثہ ہو تو وزیر ریلوے کو فارغ کرنا چاہیے، طیارہ حادثہ ہو تو وزیر ایوی ایشن کو فارغ کرنا چاہیے اور اب یہ پائلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار افراد کو موردِالزام ٹھہرانے اور اُنہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوابازی کو جانا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close