گیس، فرنس آئل کی کمی کا بہانہ، کے الیکٹرک کی شدید گرمی میں 11 سے 18 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ، کراچی کے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی

کراچی(پی این آئی)گیس، فرنس آئل کی کمی کا بہانہ، کے الیکٹرک کی شدید گرمی میں 11 سے 18 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ، کراچی کے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی۔گیس اور فرنس آئل کی کمی کو بہانہ بناکر کراچی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے-الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کا جینا مشکل کردیا، شدید گرمی

میں 11 سے 18 گھنٹوں کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری تلملا اٹھے۔کے-الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔دن کے اوقات میں 9 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ رات گئے بھی دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔اس لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید گرمی میں شہری پریشانی کا شکار ہیں۔شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس، گلستان جوہر، کھارادر، کھڈا مارکیٹ لیاری، کورنگی، اورنگی ٹاؤن سمیت شہر بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کا کورونا کی وبا کے دوران اس شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے باعث گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے۔دوسری جانب بجلی نا ہونے کے باعث پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ادھر ترجمان کے-الیکٹرک نے فرنس آئل اور گیس کی فراہمی میں کمی کو لوڈ شیڈنگ کا سبب قرار دیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہایندھن کی بلا رکاوٹ اور مطلوبہ مقدار میں فراہمی متعلقہ اداروں کی زمیداری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں