سورج کی شعاعوں ےس کورونا 34 منٹ میں ختم، امریکی سائنسدان کا حیرت انگیز دعویٰ، کن ملکوں میں سورج اثر انداز ہو گا؟

لندن(پی این آئی)سورج کی شعاعوں ےس کورونا 34 منٹ میں ختم، امریکی سائنسدان کا حیرت انگیز دعویٰ، کن ملکوں میں سورج اثر انداز ہو گا؟امریکی سائنس دان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقی مطالعے سے یہ بات ثابت ہوئی کہ سورج کی تیز شعاعیں کروناوائرس کو صرف 34 منٹ میں ختم کرسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق

ریسرچ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں رواں ہفتے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جوکروناوائرس سے متعلق مثبت رہے گا۔ سورج کی تپش اورتیز شعاعیں وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکیں گی اورممکنہ طور پرملک میں وائرس کا رسک بھی کم ہوگا، شہری رواں ہفتے سَن باتھ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو کرونا کے خلاف معاونت کرے گا۔تحقیق کرنے والے سائنس دان ’جوس لوئس‘کا کہنا ہے کہ سورج کی تیز تپش کروناوائرس کو34 منٹ میں ختم کرسکتی ہے، سورج کی روشنی مختلف شہروں میں کرونا کے خلاف اثراندازہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمیت دینا کے دیگر ممالک میں سورج کی روشنی زمینی سطح پر موجود 90 فیصد کروناوائرس ختم کرسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں