بجٹ کی تیاری کا الاونس نہیں ملا، وزارت خزانہ کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بجٹ کی تیاری کا الاونس نہیں ملا، وزارت خزانہ کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی، وزارت خزانہ کے ملازمین نے بجٹ اعزازیہ نہ ملنے پر قلم چھوڑ ہڑتال کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے احتجاجی ملازمین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے گھیراؤ

کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ملازمین پہلے بھی داخلی راستے پر مشیر خزانہ کا گھیراؤ کرچکے ہیں، احتجاج کے باعث سیکیورٹی نے وزارت خزانہ کی چوتھی منزل پر جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے آفس کی لفٹیں بھی بند کردی گئی ہیں، احتجاجی ملازمین کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ تیاری کے لیے طے شدہ اعزازیہ نہیں دیا۔احتجاجی ملازمین نے مزید کہا کہ وزارت خزانہ کے ملازمین کو ہر سال بجٹ تیاری کا اعزازیہ دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close