جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم میں میونسپل کارپوریشن کی نیلام ہونیوالی دکانوں کا قبضہ اصل مالکان کو دیدیاگیا،جبکہ چار دکانیں سیل کردی گئیں تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم، رینٹ انسپکٹر محمد افسر خان،انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالرحمان ڈار اور ان کی ٹیم نے آج میونسپل کارپوریشن
کے باہر مارکیٹ میں آٹھ نمبر ایک دکان،ٹانگہ اسٹینڈ میں دکانات نمبر دو اور چار،کمرشل مارکیٹ میں نمبر ایک میں دکان نمبر چار،نو گیارہ،بارہ، تیرہ،چودہ چھ دکانات کا قبضہ نیلام میں حصہ لینے والے بولی دہندگان کو دیدیاگیا،اسی طرح راجہ بازار مارکیٹ میں دکان نمبر دو،چار،پانچ، چھ چار دکانات کو سیل کردیاگیا جبکہ آج مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر ملک محمد اقبال اعوان،جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ،سینئر نائب صدر شیخ ندیم اصغر مرکزی انجمن رجسٹرڈ لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری، سینئر نائب صدر خواجہ ناصر ڈار،خان اعجاز،ملک سہیل الرحمان،میاں اویس،شیخ اعجاز، زبیرخان،میونسپل کارپوریشن کی پراپرٹی کے کرایہ دار تاجران ایسوسی ایشن کے صدر ندیم خان نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے معاملات مل بیٹھ کر طے کرنے کی حتی المکان کوشش کی اس ضمن میں انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے بھی ملاقات کی جس پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہاکہ جن لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے نیلام میں حصہ لیکر بولیاں دی ہیں ہم ان کو قانونی طور پر قبضہ فراہم کرنا ہے جس کے بعد دونوں تاجروں کے گروپوں نے میونسپل کارپوریشن کے کرایہ داروں کو ہڑتال کرنے پر مجبور کیا لیکن کسی بھی تاجر نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا جبکہ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر انعام الرحیم نے کہاکہ جن لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کی بولیاں دی ہوئی ہیں دکانوں کا قبضہ دلانا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے اور یہ عمل جاری رہیگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں