پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی، تیرہویں نمبر سے کونسے نمبر پر آگیا؟اطمینان بخش تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی، آج بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4ہزار سے کم رہی، ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد گزشتہ 19 دنوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جس کے بعد پاکستان کیسز کی تعداد میں 13ویں سے 14ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ آج ملک میں کورونا کے

3ہزار946نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا کت مجموعی کیسز کی تعداد 1لاکھ 85ہزار 34ہوگئی ہے جبکہ مزید 105اموات کے ساتھ ملک میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 3ہزار695 ہوگئی ہے۔ملک میں اب تک 73ہزار 471مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 1لاکھ 7ہزار سے زائد ایکٹو کیسز موجود ہیں۔ پاکستان میں اب تک 11لاکھ 26ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب بھی یومیہ ہزاروں ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 19 دن کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 ہزار سے کم رہی جو کہ پچھلے 19 دنوں کے اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاکستان کا اس سے پہلے دنیا میں کیسز کی تعداد کے حساب سے 13واں نمبر تھا لیکن اب میکسیکو 1لاکھ 85ہزار 122 کیسز کے ساتھ 13ویں نمبر پر آگیا ہے اور پاکستان 14ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ملک میں ابھی کیسز کم ہورہے ہیں لیکن جون کے آغاز میں کیسز میں آضافے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے تمام لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری کی گئی تمام ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی فاصلہ رکھ کے کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close