کراچی میں لینڈ کروزر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار الٹا مقتول کی بیٹی کو دھمکانے لگی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں لینڈ کروزر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار الٹا مقتول کی بیٹی کو دھمکانے لگی۔ شہر قائد کے علاقے گزری میں لینڈ کروزر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا تو پولیس نے امیر شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

کراچی میں بااثر افراد کے خلاف پولیس کے ایکشن نہ لینے کی ایک اور روایت سامنے آگئی، موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرانے بیٹی پہنچی تو پولیس نے ملزم کے خلاف ناصرف مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا بلکہ اس کی بیٹی کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے طاقت ور کاروباری شخصیت کی طرف داری شروع کردی، مقتول کی بیٹی نے پولیس کیخلاف حراسگی کے مقدمے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close