حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد سردار اختر مینگل نے حکومت کو ایک او ر بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ جس دن ہم حزب اختلاف میں آگئے تو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے۔اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل

الرحمان سے ذاتی تعلق ہے، جے یو آئی کے ساتھ بلوچستان میں اپوزیشن میں ہیں۔اخترمینگل سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپوزیشن کا حصہ بن گئے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بات چیت چل رہی ہے، اپوزیشن کے ساتھ نزدیکیاں بڑھ رہی ہیں۔اختر مینگل کا کہنا تھا کہ جس دن ہم اپوزیشن میں آگئے تو صحیح اپوزیشن کرکے چلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close