لین دین کا تنازعہ، نوجوان کو اغواء کر کے سر کے بال، بھوئیں، مونچھیں، داڑھی مونڈھ ڈالی، برہنہ کر کے ویڈیو بنائی

راولپنڈی (پی این آئی)لین دین کا تنازعہ، نوجوان کو اغواء کر کے سر کے بال، بھوئیں، مونچھیں، داڑھی مونڈھ ڈالی، برہنہ کر کے ویڈیو بنائی، ین دین کے تنازع میں نوجوان کواغواءکرکے اس سر کے بال ،بھوئیں مونچھیں اور ڈاڑھی مونڈ دی گئی ۔ملزمان اسے برہنہ کرکے اس پرتشددکرتے ویڈیوبناتے رہے ۔تھانہ واہ کینٹ کو

ارسلان افتخار نے بتایا کہ میں بستی میں رینٹ اے کار کا کامکرتا ہوں تحسین بٹ مجھ سے کار رینٹ پر لے کر گیااورگاڑی کا نقصان کر دیا جس نے مجھے کال کی کہ میں بیرئیر نمبر1 کے پاس کھڑا ہوں گاڑی لے آؤ اور مجھے ساتھ لے جاؤ تاکہ میں تمہاری رقم کا انتظام کروں۔ میں نے بستی سے کاررینٹ پر حاصل کی اور اپنے دوست سہیل سرفراز کو ہمراہ لے کر بیرئیر نمبرایک پرپہنچے جہاں تحسین بٹ بیرئیر1کے ساتھ پلی پر بیٹھا تھا جو میرے ساتھ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ گیا اور مجھے کہا کہ پچھلی گلی میں چلو، میں نے گاڑی گلی کی طرف موڑ لی تھوڑا آگے گئے تو ایک گاڑی نے میرا راستہ روک لیا جس میں سے5اشخاص نکلے جنہوں نے پسٹل دیکھا کر سہیل سرفراز اور تحسین بٹ کو میری گاڑی سے اتار دیا اور کہا کہ پیچھے مت دیکھنا ورنہ گولی مار دیں گے۔ ان پانچ اشخاص نے مجھے میری گاڑی سے نکال کر اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا لیا ،ایک شخص نے میری گاڑی چلانا شروع کی اور مجھے ویران جگہ پر ایک بند مکان میں لے گئے جہاں انہوں نے مجھے برہنہ کر کے پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور میری ویڈیو بناتے رہے ۔مذکورہ ملزموں نے میرے سر کے بال بھوئیں مونچھیں اور ڈاڑھی کاٹ ڈالی میں اپنی جان بچانے کیلئے ان کی ہاں میں ہاں ملاتا رہا، بعدازاں انہوں نے مجھے چھوڑدیا۔ وجہ عناد رقم کا لین دین ہے۔ میں گاڑی لیکر سیدھا سہیل سرفراز کے گھر آیا گاڑی اس کے گھر کے سامنے گلی میں کھڑی کی اور بیہوش ہو گیا۔ ان میں سے ایک شخص رنگا تھا باقی4لوگ رنگا کے دوست تھے جن کو میں سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں تحسین بٹ اور رنگا وغیرہ نے مجھے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا ، میری برہنہ ویڈیو بنائی اور بال کاٹے ۔پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close