کہیں بارشیں تو کہیں شدید دھوپ! محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں سے متعلق پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان ، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس

دوران ملتان، ڈی جی خان، لیہ، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کشمیر: راولاکوٹ 22 ،خیبر پختونخوا: دروش 11 ، پاراچنار03، کالام 02، میرکھانی 01اورمری 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکار ڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو، موہنجوداڑو47،نوکنڈی اورنورپورتھل میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close