نماز پڑھی جائے اور کثرت سے دعا کی جائے ، کورونا سےبچنے کیلئے ہمیں کیا کرنا ہو گا؟ سعودی ماہر نے مشورہ دیدیا

نماز پڑھی جائے اور کثرت سے دعا کی جائے ، کورونا سےبچنے کیلئے ہمیں کیا کرنا ہو گا؟ سعودی ماہر نے مشورہ دیدیامدینہ منورہ(پی این آئی) متعدی بیماریوں کے سعودی ماہر ڈاکٹر نزار باہبری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ نماز پڑھی جائے اور کثرت سے دُعا کی

جائے۔ایسا کرنے سے کورونا جیسے مہلک مرض کو شکست دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آرام اور پُوری نیند بھی لازمی ہے۔ڈاکٹر نزار باہبری نے ایک یوٹیوب چینل پر مقامی ماہرین کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کو ہرانے کے لیے جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جائے اور صحت مند عادتیں اپنائی جائیں۔کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کے طور طریقے اپنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اولین ہتھیار نفسیاتی ہے۔ووہان کے 70 فیصد رہائشی طویل عرصے تک گھروں میں محدود رہنے کے وجہ سے نفسیاتی دباوٴ کا شکار ہوگئے تھے۔آرام اور راحت کے علاوہ پوری نیند کرنا، نماز اور دعا سے کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر میں نرمی کا مطلب یہ نہیں وائرس ختم ہوگیا ہے، وائرس موجود ہے اور پہلے کی طرح طاقتور ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے زندگی گزارنی ہے۔مصافحہ نہ کریں، ماسک پہنے رکھیں، ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری ہسپتال جائیں۔ دوسری جانب جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کے شعبہ انفیکشن کنٹرول کے ڈائریکٹر اور وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر غسان ولی نے کہا ہے کہ شماغ اور نقاب پہن لینے سے خواتین کورونا کا شکار ہونے سے محفوظ نہیں رہ سکتی، اس لیے وہ نقاب کے نیچے ماسک ضرور پہنیں۔خواتین کا نقاب ماسک کا متبادل نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹی وی چینل ’سعودی عربی‘ کے ایک پروگرام کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نقاب کا کپڑا پتلی تہہ کا ہوتا ہے جو کورونا وائرس کو نہیں روک سکتا۔ جبکہ ماسک کی تہہ دوہری تہری ہوتی ہے ، اور یہ ایسے میٹریل سے بنایا جاتا ہے جس میں سے پانی اور ہوا کا گزر نہیں ہو سکتا۔ اس لیے جب بھی خواتین نقاب پہن کر باہر نکلیں تو اس کے نیچے ماسک ضرور پہنا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close