کورونا وائرس سے لڑنے کا سب سے آسان اور سستا طریقہ کیا ہے؟سائنسدانوں نے زبردست تجویز دیدی

برسلز(پی این آئی) قوت مدافعت کی مضبوطی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ناگزیر ہے اور اب تک درجنوں تحقیقات میں سائنسدان لوگوں کو ہدایت کر چکے ہیں کہ وہ قوت مدافعت کی مضبوطی کے لیے پوری نیند لیں اور وٹامن ڈی کا استعمال کریں۔ اب یورپی ملک بیلجیم کے سائنسدانوں نے بھی وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس

کو کورونا وائرس سے لڑنے کا آسان اور سستا طریقہ قرار دے دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق برسلز فری یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں ان میں کورونا وائرس کی علامات زیادہ سنگین ہونے کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ہزاروں لوگوں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی تھی ان میں کورونا وائرس کی علامات سنگین ہونے کا خطرہ 5گنا زیادہ تھا۔ اسی موضوع پر انڈونیشیاءکے ماہرین نے بھی ایک تحقیق کی ہے جس کے نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کے شکار جتنے کوروناوائرس کے مریض ہسپتال لائے گئے ان میں سے 99فیصد کی موت واقع ہو گئی۔ انڈونیشیئن ماہرین نے بھی اس تحقیق میں وٹامن ڈی کو کورونا وائرس کے حوالے سے ’لائف سیور‘ قرار دیا ہے اور لوگوں کو اس کے سپلیمنٹس استعمال کرنے کی تاکید کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں