بڑی خبرآ گئی،کورونا سے نمٹنے کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر بینک پاکستان کو کروڑوں ڈالر دے گا

اسلام آباد(پی این آئی) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایشین انفرا اسٹرکچر بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔ایشین انفرا اسٹرکچر بینک کی جانب سے دیا جانے والا قرضہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سماجی اور معاشی اثرات کو روکنے میں استعمال ہو گا۔بینک اعلامیے کے مطابق پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ

حکومتی فنانسنگ گیپ ،صحت ، شہریوں کی معاشرتی حفاظت، خواتین سمیت غریبوں اور چھوٹے کاروبار کو معاشی بدحالی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایشین انفرا اسٹرکچر بینک کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ معیشت کی پیداواری صلاحیت کو طویل مدتی نقصان سے روکنا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔بینک اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معاشی ترقی میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے تخمینوں کے مطابق پاکستان میں ترسیلات زر میں آئندہ مالی سال کے دوران 5 ارب ڈالر کی کمی ہو گی جب کہ باہر سے ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات بھی رک گئی ہیں۔6 ارب ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئندہ مالی سال میں پاکستان کا خسارہ دو فیصد بڑھ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close