پاکستان کے کس صوبے کی خواتین کو حکومت اسکوٹر دے گی؟ بجٹ میں کروڑوں روپے کا فنڈ رکھ دیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان کے کس صوبے کی خواتین کو حکومت اسکوٹر دے گی؟ بجٹ میں کروڑوں روپے کا فنڈ رکھ دیا، سندھ حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 کے تحت صوبے میں ملازمت پیشہ خواتین کو 9 کروڑ روپے کی لاگت سے اسکوٹرز فراہم کرنے سے متعلق ایک نئی اسکیم تجویز کی ہے۔وزیر

اعلیٰ ہاوس کے کے نشر و اشاعت سیل کے مطابق 2017 کی مردم شماری کے مطابق سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 ہے جس میں خواتین کی تعداد 2 کروڑ 29 لاکھ 56 ہزار 478 ہے جو کل آبادی کا 47 فیصد بنتا ہے۔سیل کے مطابق خواتین ہر شعبہ ہائے زندگی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور سندھ حکومت ان کی ترقی اور بہبود پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔آئندہ مالی سال میں خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے 20 کروڑ 66 لاکھ روپے کی لاگت سے 10 جاری اور نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔محکمہ ترقی نسواں کے آپریٹنگ اخراجات میں 50 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جن میں سے 20 لاکھ روپے لاء چارجز ایٹ ڈائریکٹوریٹ آف وومن ڈولپمنٹ ڈپارٹمنٹ شہید بینظیر آباد کیلئے جبکہ 30 لاکھ روپے سندھ کمیشن آف دی اسٹیٹ آف وومن ممبرز کے اعزازیے کیلئے تجویز کئے گئے ہیں۔کرونا وائرس کی وبا کے باعث درپیش صورتحال کی وجہ سے فنڈز کا استعمال انتہائی متاثر ہوا اور منصوبے کے مطابق مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم اس کے باوجود اس محکمہ نے رواں مالی سال 2019-20 کے اہداف حاصل کئے ہیں۔ان اہداف میں چائلڈ میرج ایکٹ 2013 پر عملدرآمد اور جاپان کو آپریشن انٹرنیشنل ایجنسی کے تعاون سے گھریلو محنت کش خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانا بھی شامل ہے۔صوبائی سطح پر خواتین کے کام کرنے کے مقامات پر ہراساں کرنے کے خلاف سندھ ایسڈ کنٹرول اینڈ اڈاپشن آف پروٹیکشن اور سندھ ڈاؤری بل 2017پر نئی قانون سازی پربھی کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں