اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈبل فگر میں داخل آئی ایٹ تھری، فور، آئی ٹین ون، ٹو اور آئی ٹین مرکز رات بارہ بجے بند کر دیئے گئے

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں مریضوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور، آئی ٹین ون، ٹو اور آئی ٹین مرکز آج رات بارہ بجے سیل کر دئیے جائیں گے۔ ان سیکٹر میں واقع پارکس،

مساجد، پرائیویٹ دفاتر اور کاروباری مراکز بھی مکمل بند رہیں گے۔ایس پی انڈسٹریل زون زبیر شیخ نے بتایا کہ جب تک یہ علاقے سیل ہیں، شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جی سیون، جی سکس اور غوری ٹاؤن سمیت ہاٹ سپاٹ علاقوں کو سیل کرنے کے لیے بھی حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close