وزیر اعظم عمران خان کا شوگر مل مافیا کو آخری حد تک لے جانے کا اعلان، بلاول بھٹو کو کچی بستی دیکھنے کا چیلنج دے دیا

اسلام آباد۰ُی این آئی)وزیر اعظم عمران خان کا شوگر مل مافیا کو آخری حد تک لے جانے کا اعلان، بلاول بھٹو کو کچی بستی دیکھنے کا چیلنج دے دیا۔وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ واپس لینے کے خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں کچھ چیزیں غلط ہیں جن پرمشاورت کی ضرورت ہے۔وزیر

اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوگرملزنےسبسڈی کی مد میں 29 ارب روپے لیے جبکہ 80 شوگر ملز نے 5 سالوں میں صرف 9 ارب روپے ٹیکس دیے۔ان کا کہنا تھا کہ شوگر مل مافیا کے آپس میں سیاسی اختلاف ہیں مگر پیسوں کے معاملے پر ایک ہیں لیکن ہم بھی شوگر مل مافیا کو بے نقاب کرنے کےلیے آخری حد تک جائیں گے۔مران خان نے بلاول بھٹو کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کبھی کچی بستی نہیں گئے انہیں کیا پتا لاک ڈاون کیا ہوتا ہے، بھارت میں لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ بھوکے مررہے ہیں لیکن پاکستان میں بھارت کی نسبت حالات بہتر ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو اسپتالوں پر بوجھ پڑے گا، انہوں نے کہا کہ مجھ پر دباو ڈالا گیا کہ ملک بند کردیں، بلاول بھٹو ایک ہی بات کرتے ہیں لاک ڈاون لاک ڈاون۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں