نواز شریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے ایسی شرط رکھ دی کہ جہانگیر ترین سوچ میں پڑ گئے ، سینئر صحافی نے تفصیلات بتا دیں

لندن (پی این آئی) نوازشریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات سے پہلے شرط رکھ دی ہے۔ اس حوالے سے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے لندن جانے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ لیکن نوازشریف عقلمند سیاستدان

ہیں، انہوں نے جہانگیر ترین کے سامنے ایک شرط رکھ دی ہے جس پر جہانگیر ترین کی جانب سے بھی غور کیا جا رہا ہے۔تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف نے شرط رکھی ہے کہ ملاقات سے قبل جہانگیر ترین ایک پریس کانفرنس کریں کہ 2018 کے الیکشن میں کیا کیا غلط ہوا اور ان کے جہاز میں کتنے لوگوں کو پیسے دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا کہا گیا۔اس حوالے سے مبشر لقمان نے انشکاف کیا ہے کہ ان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جہانگیر ترین بھی اس حوالے سے غور کر رہے ہیں کہ وہ پریس کانفرنس کر دیں کیونکہ وہ پاکستان سے اپنی ساری پرانی کشتیاں جلا کر گئے ہیں۔مزید بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے انشکاف کیا ہے کہ اگر دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات طہہ پا گئے تو ممکن ہے کہ اسی مہینے کو بہت بڑا سیاسی طوفان آجائے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل جہانگیرترین روس سے آنے والی خصوصی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے تھے جس میں ان کے ہمراہ ان کے بیٹے علی ترین بھی گئے تھے۔ ان کے لندن جانے کے بعد جہانگیر ترین نے ایک وضاحتی بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں، جلد واپسی کر لیں گے۔لیکن اس کے بعد ان کی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں جس پر اب مبشر لقمان نے خبر دی ہے کہ نوازشریف نے شرط رکھی ہے کہ ملاقات سے قبل جہانگیر ترین ایک پریس کانفرنس کریں کہ 2018 کے الیکشن میں کیا کیا غلط ہوا اور ان کے جہاز میں کتنے لوگوں کو پیسے دے کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا کہا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close